ابنا: افغان صدر کے پریس دفتر نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ صدر حامد کرزی نے ای سی او کے 12 ویں اجلاس میں کہا ہے کہ افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلاء سے ملک کو کوئی ناخوشگوار واقعے کا سامنا کرنا نہیں پڑے گا بلکہ سلامتی کی صورتحال مزید بہتر ہوگی اور افغانستان کے قومی اداروں کی توانائیوں میں اضافہ ہوگا-بیان کے مطابق افغانستان کے صدر نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ افغانستان کے ان سبھی علاقوں میں جن کی سیکوریٹی افغان فورسز کے حوالےکیا گیا ہے سلامتی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے کہا کہ علاقائی ممالک کے تعاون کے بغیر دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں ہوگا -
.....
/169